امپائر پر تنقید کا جرم ،دھونی کو میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ

امپائر پر تنقید کا جرم ،دھونی کو میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ
امپائر پر تنقید کا جرم ،دھونی کو میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ

  

ممبئی (ویب ڈیسک)چنئی سپر کنگز ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو سرعام امپائر کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنانے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کیخلاف کھیلے گئے کوالیفائر ون میچ میں امپائر نے چنئی سپر کنگز کی اننگز کے پہلے ہی اوور میں اوپننگ بلے باز ڈیوائن سمتھ کو غلط ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ دیا اور اس میچ میں چنئی کو 25 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے بعد اپنے بیان میں دھونی نے امپائر رچرڈ النگورتھ کے حوالے سے نامناسب تبصرہ کیا جس کے بعد ان کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کر دیاگیا۔

مزید : کھیل