پنشن کی بندش،سرفراز نواز کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

پنشن کی بندش،سرفراز نواز کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
پنشن کی بندش،سرفراز نواز کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

  

لاہور(ویب ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے پی سی بی کی جانب سے اپنی ماہانہ پنشن کی بندش کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن فائل کر دی جس کی ابتدائی سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے فریقین کو 4 جون کے لئے سماعت کے نوٹس جاری کر دئیے۔سرفراز نواز نے رٹ پٹیشن میں سیکرٹری انٹر پروانشل کو آرڈینیشن حکومت پاکستان، چیئرمین پی سی بی شہر یار خان اور چیئرمین پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی کو فریق بنایا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انور خان کانسی نے خود ابتدائی سماعت کی جس میں سرفراز نواز نے بذات خود اپنی رٹ پٹیشن کے حق میں دلائل دئیے۔ عدالت نے فریقین کو 4 جون کو طلب کر لیا ہے۔

مزید : کھیل