شاہد خاقان کی کرسی ٹوٹ گئی، انوشہ نے سنبھالا دیا

شاہد خاقان کی کرسی ٹوٹ گئی، انوشہ نے سنبھالا دیا
شاہد خاقان کی کرسی ٹوٹ گئی، انوشہ نے سنبھالا دیا

  

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی کرسی ٹوٹ گئی جس سے وہ فرش پر گر پڑے تاہم وزیر مملکت انوشہ رحمان نے انہیں سنبھالا دیا۔ جب وفاقی وزیر کی کرسی ٹوٹی تو اس دوران محسن لغاری گیس سیس بل پر بحث کررہے تھے۔ چیئرمین رضا بانی نے کہا آپ نے کوئی چیز بڑھ کر پھونک تو نہیں ماری جس پر ایوان میں قہقہہ بلند ہوا۔ بعد ازاں چیئرمین تحقیقات کا حکم دیا اور کرسی کو وہاں سے ہٹادیا گیا۔

مزید : اسلام آباد