ممبئی میں پاکستانی شہری کے دل کا کامیاب آپریشن

ممبئی میں پاکستانی شہری کے دل کا کامیاب آپریشن
ممبئی میں پاکستانی شہری کے دل کا کامیاب آپریشن

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ڈاکٹر نے ایک پاکستان شہری کے دل کا خطرناک آپریشن کرکے اس کی جان بچالی، 57 سالہ ظفر احمد لالی کا وزن 125 کلو گرام تھا اور ان کے دل کو خون پہنچانے والے پانچ والوز بند ہوچکے تھے جس کے باعث یہ آپریشن دیگر دل کے آپریشنز کے مقابلے میں تین گنا زیادہ خطرناک تھا، ہسپتال کے وائس چئیرمین ڈاکٹر راما کنتاپانڈے نے کہا کہ ’ہم نے مریضوں کے ایک وقت میں 12 سرجریز تک کی ہیں تاہم اس مریض کا کیس انتہائی پچیدہ تھا انہوں نے کہا کہ بائی پاس کے لئے مریض کے سینے کی شریانے استعمال کرسکتے تھے، ہندوستان آمد کے پانچ روز کے اندر ہی ظفر کا آپریشن 13 اپریل کو کیا گیا‘ ڈاکٹر پانڈے کے مطابق مریض کی حالت اب بہتر ہے۔

مزید : بین الاقوامی