وہ پاکستانی باﺅلر جس کے سامنے کھیلتے ہوئے ہاشم آملہ بھی گھبراتے ہیں

وہ پاکستانی باﺅلر جس کے سامنے کھیلتے ہوئے ہاشم آملہ بھی گھبراتے ہیں
وہ پاکستانی باﺅلر جس کے سامنے کھیلتے ہوئے ہاشم آملہ بھی گھبراتے ہیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم محمد آملہ کا شمار کرکٹ کی دنیا کے بڑے ناموں میں ہوتاہے ، وہ جنوبی افریقہ ٹیم کی طرف سے ون ڈے میچزمیں اوپننگ کرتے ہیں جبکہ ٹیسٹ میں تیسرے نمبر پرآتے ہیں ، ان سے مختلف کرکٹرز سے متعلق ٹوئیٹرپر سوالا ت کیے گئے جن کے جوابات ایک ویڈیو کی شکل میں ہاشم آملہ نے دیئے ہیں ۔

ہاشم آملہ سے پوچھاگیاکہ وہ کونسابہترین یا مشکل باﺅلر ہے جسے آپ نے ٹی 20میں کھیلا جس پر ہاشم آملہ کاکہناتھاکہ سعید اجمل ، وہ بہترین باﺅلر ہیں ، ہر طرح کی باﺅلنگ کرتے ہیں ،کھیلنا بہت مشکل ہے ۔

اِسی طرح مختلف سوالات کے جواب میں ہاشم آملہ کاکہناتھاکہ بطور اوپنرسنگارا کے خلاف کھیلنا پسند کروں گا، ڈیل سٹین اور مورن مورکل دونوں ہی بہترین کھلاڑی ہیں ، اُن میں انتخاب مشکل ہے ۔

اِسی طرح ایک اورسوال کے جواب میں ہاشم آملہ کاکہناتھاکہ سٹیوووزاور برائن لارارول ماڈل تھے ۔

مزید : کھیل