ونڈوز 10ریلیز کرنے سے قبل مائیکروسافٹ نے دنیا کو چیلنج کردیا

ونڈوز 10ریلیز کرنے سے قبل مائیکروسافٹ نے دنیا کو چیلنج کردیا
ونڈوز 10ریلیز کرنے سے قبل مائیکروسافٹ نے دنیا کو چیلنج کردیا

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 ریلیز کرنے سے قبل پوری دنیا کو چیلنج کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مائیکروسافٹ نے پوری دنیا کو سولیٹیئر نامی گیم کے ٹورنامنٹ کے لیے چیلنج کیا ہے جس میں اس کمپنی کے بہترین کھلاڑی اس گیم کے سب سے بڑے پرستاروں کے مدمقابل آئیں گے۔اس ٹورنامنٹ کے مین راؤنڈ کا آغاز سولیٹیئر گیم کو 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر پانچ جون سے ہوگا۔

خیال رہے کہ یہ گیم طویل عرصے سے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کا مستقل حصہ بنی ہوئی ہے۔اس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز آج سے مائیکروسافٹ کے ملازمین کے درمیان مقابلوں سے ہوگا جس میں جتینے والے افراد جون کے اوائل میں دنیا بھر کے عام لوگوں سے ٹکرائیں گے۔

مائیکروسافٹ کے آفیشل بلاگ کے مطابق پوری دنیا کو چیلنج ہے کہ اپنے سب سے بہترین کھلاڑیوں کو سامنے لاکر ہمارے بہترین افراد کو شکست دیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی