چین کی امریکی جاسوس طیارے کو سخت وارننگ

چین کی امریکی جاسوس طیارے کو سخت وارننگ
چین کی امریکی جاسوس طیارے کو سخت وارننگ

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے امریکی جاسوس طیارے کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جگہ سے نکل جائے ورنہ انجام اچھا نہ ہوگا۔ سی این این کا کہنا ہے کہ امریکی نیوی کا جاسوس طیارہ (P-8 Poseidon) جنوبی چین کے سمندر پر پرواز کرتے ہوئے اس جزیرے پر جاپہنچا جو چین نے دو سال میں بنایا ہے۔ ایک مقام پر یہ جاسوسی طیارہ بہت ہی نچلی پرواز کرنے لگااور 15 ہزار فٹ کی بلندی پر چین کے بنائے گئے جزیرے سے معلومات اکٹھی کرنے لگا۔ اس موقع پر چینی بحریہ نے اس طیارے کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ’یہ چینی بحریہ ہے۔۔۔ یہ چینی بحریہ ہے۔۔۔ یہاں سے چلے جاﺅ‘۔ اس وارننگ کے بعد امریکی جاسوس طیارہ وہاں سے نکل گیا۔

چین نے امریکہ کو ایسے واقعات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ایسے نہ کیا جائے۔

مزید : بین الاقوامی