ٍٍٍٍپہلا ٹی 20 ، ڈی جی رینجرز پنجاب عمر فاروق برکی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ

ٍٍٍٍپہلا ٹی 20 ، ڈی جی رینجرز پنجاب عمر فاروق برکی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ
ٍٍٍٍپہلا ٹی 20 ، ڈی جی رینجرز پنجاب عمر فاروق برکی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل قذافی سٹیڈم میں کھیلا جا رہا ہے ۔میچ سے قبل ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکورٹ انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔

میجر جنرل عمر فاروق برکی کی جانب سے سٹیڈیم کے گرد و نواح سمیت سٹیڈیم کے اندر بھی مختلف حصوں کا دورہ کیا گیا اور انہوں نے پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا ۔ یاد رہے پاکستان میں 6 سال بعد کوئی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کسی سیریز میں حصہ لینے کے لیے آئی ہے اور ان کی سیکورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

مزید : کھیل