جاپانی ریلوے کے یہ ملازم پوری ٹرین کی صفائی میں کتنا وقت لگاتے ہیں ؟حیرت انگیز جواب جو پاکستان ریلوے کی ہوائیاں اڑا دے گا
ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپانیوں کی محنت اور جانفشانی ساری دنیا میں مشہور ہے اور اس کی ایک شاندار مثال جاپانی ریلوے کے وہ مستعد ملازمین ہیں جو ایک پوری بلٹ ٹرین کی صفائی کا کام صرف 7 منٹ میں مکمل کرتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:یہ لڑکی اپنی گریجوایشن تقریب میں گدا کیوں اٹھا کر پھر رہی ہے؟دلچسپ سکینڈل کی حیران کن تفصیلات
صرف دارالحکومت ٹوکیو کے سٹیشن سے روزانہ 323 بلٹ ٹرینیں روانہ ہوتی ہیں جن کے ذریعے یومیہ چارلاکھ سے زیادہ مسافر سفر کرتے ہیں۔ ان ریل گاڑیوں کی صفائی کا کام Tessei کے نام سے مشہور عملے کے ذمہ ہے۔ ان کے پاس ایک ریل گاڑی کی مکمل صفائی کے لئے صرف 7 منٹ ہوتے ہیں۔ جونہی ریل گاڑی سٹیشن پر آکر رکتی ہے تو ہر ڈبے میں داخل ہونے کے لئے ایک کارکن تیار ہوتا ہے۔ ایک کارکن کے ذمے ایک ڈبے کی مکمل صفائی ہوتی ہے جس میں تقریباً 100 سیٹیں ہوتی ہیں۔ صفائی کرنے والے کارکن سامان رکھنے والے خانوں کو خالی کرتے ہیں اور اس کے بعد ہر سیٹ کی صفائی کی جاتی ہے اور خصوصاً سیٹ کے ساتھ لگی ٹرے کو اچھی طرح صاف کیا جاتا ہے۔ پردوں کو اوپر کردیا جاتا ہے اور ڈبے کے فرش کو صاف کیا جاتا ہے۔ سیٹوں کی صفائی کے بعد انہیں گھما کر ان کا رُخ دوسری طرف کردیا جاتا ہے۔ عملے کا ہر رکن اپنی روزانہ ڈیوٹی کے دوران 20ڈبے صاف کرتا ہے۔ سات منٹ کے دوران پوری ٹرین مکمل طور پر صاف ہوجاتی ہے تو تمام عملہ ایک قطار میں کھڑا ہوکر مسافروں کو جھک کر آداب کہتا ہے جو نہ صرف مسافروں کو خوش آمدید کہنے کا طریقہ ہے بلکہ ان کارکنوں کا اپنے کام پر فخر کا اظہار بھی ہے۔ جاپانی ریلوے کارکنوں کی شاندار کارکردگی کی مثال کسی اور ملک میں نہیں ملتی۔