سانحہ صفورہ کے ملزمان گرفتار کرنے والے اہلکاروں کو ایوارڈ دینے کافیصلہ

سانحہ صفورہ کے ملزمان گرفتار کرنے والے اہلکاروں کو ایوارڈ دینے کافیصلہ
سانحہ صفورہ کے ملزمان گرفتار کرنے والے اہلکاروں کو ایوارڈ دینے کافیصلہ

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سانحہ صفورہ کے ملزمان کی فوری گرفتاری پر سندھ پولیس کے کاﺅنٹر ٹیرازم ڈپارٹمنٹ کی تعریف بھی کی گئی ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سندھ پولیس سے 2 پولیس افسران کے نام مانگ لیے ہیں جنہیں وزارت داخلہ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔

اس اجلاس میں وزیر داخلہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ اقلیتوں ، اہل تشیع اور اسماعیلیوں کی سیکورٹی پر نظر رکھی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی عبادتگاہوں اور اجتماعات کی سیکورٹی کے انتظامات بھی بھرپور انداز میں کیے جائیں تاکہ آئندہ کبھی سانحہ صفورہ جیسا واقعہ پیش نہ آئے ۔ چوہدری نثار علی خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ، ایف آئی اے حکام اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں