بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو جلسے کرنے سے روکنا سمجھ سے بالا تر ہے : سراج الحق

بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو جلسے کرنے سے روکنا سمجھ سے بالا تر ہے : ...
بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو جلسے کرنے سے روکنا سمجھ سے بالا تر ہے : سراج الحق

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امیر جماع اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات سیاسی بنیادوں پر ہو رہے ہیں لیکن سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔ میڈیا سے با ت کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر ہونے والے انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو جلسے سے روکنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے انہیں دورہ افغانستان کی دعوت دی ہے ۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وہ دورہ افغانستان کے موقع پر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ انہوں نے افغانستان اور پاکستان کے حوالے سے کہا کہ ماضی کو بھلا کر دونوں ممالک کو روشن مستقبل کی جانب دیکھنا ہو گا اور آئندہ ایک ساتھ مل کر خطے میں امن بحال کرنے کی کوششیں کرنا ہوں گی ۔

مزید : پشاور /اہم خبریں