وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ مان گئے، سندھ کو وزیر داخلہ دے دیا

وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ مان گئے، سندھ کو وزیر داخلہ دے دیا
وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ مان گئے، سندھ کو وزیر داخلہ دے دیا

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بالآخرصوبے کے لئے وزیرداخلہ کااعلان کردیا۔  2012 ءسے خالی عہدے پر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال کو تعینات کیا گیا ہے۔

2012ء میں وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کے مستعفی ہونے کے بعدیہ قلمدان کسی کے پاس بھی نہیں تھا ۔ لیکن اب پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاﺅس میں منعقد کی گئی ۔ چارج لینے والے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے حلف لیا ۔ اس تقریب میں سندھ کابینہ کے وزراءشرجیل میمن ، مراد علی شاہ اور منظور وسان سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری سندھ بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔ یاد رہے سہیل انور سیال لاڑکانہ سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں