ایف آئی اے نے ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک شعیب شیخ کو تیسرا نوٹس جاری کر دیا

ایف آئی اے نے ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک شعیب شیخ کو تیسرا نوٹس جاری کر دیا
ایف آئی اے نے ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک شعیب شیخ کو تیسرا نوٹس جاری کر دیا

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جعلی ڈگریوں کی فروخت کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے کاروائی کا سلسلہ جاری ہے لیکن ان کی جانب سے 2 نوٹس دینے کے باوجود ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک شعیب شیخ ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ شعیب شیخ کو تیسرا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس میں انہیں ایف آئی اے کے سامنے بیان ریکارڈ کروانے کے لیے 48 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اگر ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک شعیب شیخ اب بھی پیش نہ ہوئے تو انہیں عدالت کے ذریعے طلب کیا جائے گا اور ان کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں