چمن کے ریلوے ہیڈ کواٹر میں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ ، بھاری نفری طلب

چمن کے ریلوے ہیڈ کواٹر میں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ ، بھاری ...
چمن کے ریلوے ہیڈ کواٹر میں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ ، بھاری نفری طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چمن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جرائم پیشہ افراد اور پولیس کے درمیان ایک گھنٹے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن کے مال روڈ پر واقعہ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی جانب سے ان کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا گیا ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بتایا گیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے سے جاری ہے لیکن ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس نے ریلوے ہیڈ کوارٹر کو گھیرے میں لے لیا ہے اور پولیس کی مدد کے لیے لیویز اہلکار بھی پہنچ گئے ہیں ۔ دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی جا رہی ہے جس کے پیش نظر پولیس نے بکتر بند گاڑی بھی طلب کر لی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو ایف سی کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے ۔

مزید :

چمن -