پیسے جمع کروا کر سعودی دولہا اپنی دلہن لینے سسرال پہنچاتو کچھ ایسا ہوا کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

پیسے جمع کروا کر سعودی دولہا اپنی دلہن لینے سسرال پہنچاتو کچھ ایسا ہوا کہ ...
پیسے جمع کروا کر سعودی دولہا اپنی دلہن لینے سسرال پہنچاتو کچھ ایسا ہوا کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک دکھی دولہے نے انکشاف کیا ہے کہ دلہن والوں نے نہ صرف اس سے ہزاروں ریال لوٹ لئے ہیں بلکہ دلہن اس کے حوالے نہ کر کے اس کے ساتھ سخت زیادتی بھی کی ہے۔

شادی پر دلہنوں کو زیوارات کی خواہش ہوتی ہےلیکن اس بھارتی دلہن نے ایسی فرمائش کی کہ سب کو حیران کر دیا ،انعام بھی جیت لیا

اخبار ”صدا“ کے مطابق مغربی شہر طائف سے تعلق رکھنے والے دولہے کا کہنا ہے کہ دلہن والوں نے جہیز کی مد میں اس سے 20 ہزار ریال (تقریباً ساڑھے 5 لاکھ پاکستانی روپے) لئے اور اس نے زیورات پر بھی بھاری رقم خرچ کی لیکن جب وہ دلہن بیاہنے کے لئے گیا تو اسے بتایا گیا کہ وہ پہلے نئے گھر کی تعمیر مکمل کرے۔ دولہے کی والدہ نے اخبار کو بتایا کہ جب وہ گھر مکمل کرنے کے بعد دوبارہ لڑکی بیاہنے گئے تو اس کے خاندان والوں نے بتایا کہ ان کے پاس دلہن نہیں ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں اسلحہ دکھا کر دھمکیاں بھی دی گئیں اور وہ معاملہ عدالت میں لے جانے کے بعد اب تک ایک لاکھ ریال سے زائد خرچہ کر بیٹھے ہیں لیکن تاحال دلہن حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس