دیہات میں سڑکوں کی تعمیر سے لوگوں کی زندگیاں آسان ہوںگی: شہباز شریف
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دیہات میں سڑکوں کی تعمیر سے لوگوں کی زندگیاں آسان ہوں گی لیکن ایسی سڑکیں ہرگز نہیں چاہئیں جو 5 ماہ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائیں۔
تفصیلات کے مطابق کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے انجینئرز سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے نیک نیتی ضروری ہے اور دیہات میں زندگی کو بہتر کرنے کیلئے سٹرکوں کا جال بچھا رہے ہیں۔ دیہی روڈز پروگرام کا منصوبہ 100 سے 150 ارب روپے تک جا سکتا ہے اور ان منصوبوں کو 3 سال میں مکمل کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کرپشن سے پاک منصوبہ ہم سب کی ذمہ داری ہونی چاہئے ۔