چینی گرم پانی کیوں پیتے ہیں ،فوائد جان کر آپ بھی یہی کرنا شروع کردیں گے

چینی گرم پانی کیوں پیتے ہیں ،فوائد جان کر آپ بھی یہی کرنا شروع کردیں گے
چینی گرم پانی کیوں پیتے ہیں ،فوائد جان کر آپ بھی یہی کرنا شروع کردیں گے

  

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے شہری ٹھنڈا پانی پینے کی بجائے گرم پانی پینے کو ترجیح دیتے ہیں ۔دیکھنے میں یہ ایک عجیب روایت لگتی ہے لیکن اگر اس کے طبی فوائد دیکھیں تو آپ بھی گرم پانی پینے کے لئے دوڑ پڑیں گے۔

وزن میں کمی

گرم پانی پینے سے آپ کے جسم کا درجہ حرارت بلند ہوگا جس سے میٹابولزم ریٹ بڑھ جائے گا اور آپ بآسانی وزن کم کر پائیں گے۔

مزیدپڑھیں:گردے کی پتھری سے نجات حاصل کرنے کیلئے مفید قدرتی مشورے

معدے کے لئے سکون

گرم پانی پینے سے بھوک میں کمی ہوتی ہے اور کم کھانا آپ کے معدے کے لئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ہی ہماری آنتیں بھی صاف ہوجاتی ہیں۔

جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرم پانی جسم سے زہریلے مادوں کو پاخانہ اور پیشاب کے ذریعے خارج کرتا ہے۔جب آپ گرم پانی پیتے ہیں تو ایسے اجزاءجو حل نہیں ہوپاتے وہ بھی حل ہوجاتے ہیں اور ہم زہریلے مادوں سے جان چھڑا لیتے ہیں۔

کھانسی اور زکام سے نجات

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ٹھنڈا پانی پینے سے ہمیں زکام اور کھانسی کی شکایت ہوجاتی ہے جس کی وجہ پانی اور ہمارے گلے کے درجہ حرارت میں فرق ہے۔ ہم جیسے ہی ٹھنڈا پانی پیتے ہیں تو اس فرق کی وجہ سے ہمارا گلا اور چھاتی جکڑی جاتی ہے لیکن اگر گرم پانی پیا جائے تو ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

درد کے لئے

جب ہم گرم پانی پیتے ہیں تو اس کی وجہ سے خون کی روانگی میں بہتری آتی ہے اور خون ان جگہوں پر بآسانی پہنچ پاتا ہے جہاں عام حالات میں ایسا ممکن نہیں ہوتا اور ہمیں مختلف طرح کی دردیں شروع ہوجاتی ہیں۔

رات کو نیند کے لئے

اگر آپ رات کے کھانے کے ساتھ یا بستر میں سوتے وقت گرم پانی پی لیں تو یہ آپ کے جسم کو ہلکا پھلکا کردے گا جس سے آپ کو پرسکون نیند آسکے گی۔

جلد کی تازگی کے لئے

گرم پانی سے خون کی روانگی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہماری جلد بھی نرم وملائم ہوجاتی ہے۔خون کی بہتر روانگی سے ہمیں جلدی بیماریاں نہیں ہوپاتیں اور جلد پر موجود جراثیم بھی ختم ہوجاتے ہیں۔

پیٹ کی بیماریوں سے نجات

اکثر ٹھنڈا پانی پینے سے پیٹ کی بیماریاں جنم لیتی ہیں لیکن اگر گرم پانی کا استعمال کیا جائے تو پیٹ کی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت