76 کلو وز ن کم کرنے والی خاتون پتلی ہونےکے بعد اب کس خوف میں مبتلا ہے؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

76 کلو وز ن کم کرنے والی خاتون پتلی ہونےکے بعد اب کس خوف میں مبتلا ہے؟جان کر ...
76 کلو وز ن کم کرنے والی خاتون پتلی ہونےکے بعد اب کس خوف میں مبتلا ہے؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ”آگے کنواں ، پیچھے کھائی“ یہ کہاوت برطانیہ کی اس سب سے موٹی خاتون پر کس قدر صادق آتی ہے جسے ڈاکٹروں نے تنبیہہ کی ہے کہ وہ اپنا وزن کم کر لے ورنہ مر جائے گی۔ اب اس کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق اگر وہ وزن کم نہیں کرتی تو اس کی موت واقع ہو جائے گی لیکن دوسری طرف اس کے شوہر کو موٹی عورتیں پسند ہیں اور اگر اس نے وزن کم کر لیا تو اس کا شوہر اس کو چھوڑ دے گا۔ اب بیچاری کرے تو کیا کرے۔

مزیدپڑھیں:شہری کا انوکھا احتجاج،ایئرپورٹ پر سب کے سامنے اپنے کپڑے اتار پھینکے کیوں کہ۔۔۔

34سالہ شیرون ہل کا وزن 658پاﺅنڈتھا جب اسے معدے کے مسائل کی وجہ سے ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑاجہاں ڈاکٹر نے اسے زندہ رہنے کے لیے موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔شیرون نے 6ماہ میں 168پاﺅنڈوزن تو کم کر لیا ہے لیکن شوہر کے روئیے کی طرف سے بہت متفکر رہنے لگی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شیرون اپنے 45سالہ شوہر اینڈریو س 2007ءمیں موٹے لوگوں کے لیے بنائی گئی ایک ویب سائٹ پر ملی تھی۔بعد میں دونوں ملاقاتیں کرنے لگے اور پھر 5سال بعد مارچ2012ءمیں دونوں شادی کر لی۔اینڈریو خود بھی گوشت کا پہاڑ ہے اور اس کا وزن 378پاﺅنڈ ہے۔اینڈریو اور شیرون کو برطانیہ کا سب سے موٹا جوڑا تصور کیا جاتا ہے۔ شیرون اس قدر موٹی ہو چکی تھی کہ اس کے لیے چلنا پھرنا تو درکنار خود سے حرکت کرنابھی ممکن نہیں رہا تھا۔ شیرون کا کہنا ہے کہ میں نے 168پاﺅنڈ وزن تو کم کر لیا ہے لیکن میں جانتی ہو ں کہ میرے شوہر اینڈریو کو موٹی عورتیں بہت پسند ہیں، مجھے بھی انہوں نے اسی لیے پسند کیا تھا، اب مجھے خطرہ ہے کہ میرے شوہر کی مجھ میں دلچسپی کم ہو جائے گی۔میں اب تک برطانیہ کی سب سے موٹی عورت تھی،اسی لیے اینڈریو مجھے پسند کرتا تھا۔ دوسری طرف اینڈریو نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مانتا ہوں کہ مجھے موٹی عورتیں پسند ہیں لیکن شیرون کے خدشات غلط ہیں، اگر وہ اپنا وزن کم کرتی بھی ہے تو میں اسے نہیں چھوڑوں گا۔میں اپنی بیوی کے تحفظات سے آگاہ ہوں، وہ سمجھتی ہے کہ اگر اس نے وزن کم کیا تو میں کوئی اور موٹی خاتون تلاش کر لوں گا، لیکن میں اسے سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس