بھارتی سیاستدان کا’کارنامہ‘،غیروں کی شادی میں دولہا بننے کی ’کوشش‘

بھارتی سیاستدان کا’کارنامہ‘،غیروں کی شادی میں دولہا بننے کی ’کوشش‘
بھارتی سیاستدان کا’کارنامہ‘،غیروں کی شادی میں دولہا بننے کی ’کوشش‘

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماءسبرمینن سوامی 75سال کے ہو گئے لیکن اب بھی کسی الہڑ مٹیار کو منگل سوتر پہنانے کی خواہش من میںلیے ہوئے ہیں۔ ہوا کچھ یوں کہ تامل ناڈو کے ضلع ترنول ویلی کے ایک پارٹی رہنماءبالا سبرمینن نے سبر مینن سوامی کو اپنی شادی پر آنے کی دعوت دی۔ تامل ناڈو میں رواج ہے کہ شادی کی رسومات کے دوران کوئی بزرگ دولہا کو منگل سوتر دیتا ہے جسے دولہا اپنی دلہن کے گلے میں پہناتا ہے۔

مزیدپڑھیں:یہ خبر پڑھ کر آپ فورا اپنی انٹرنیٹ سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے میں لگ جائیں گے

اس رواج کے تحت سبر مینن سوامی کو منگل سوتر دیا گیا تاکہ وہ دلہا بالا سبرمینن کو دیں۔ لیکن ہوا یہ کہ سبرمینن سوامی منگل سوتر دلہا کو دینے کی بجائے خود دلہن کے گلے میں پہنانے لگے۔اس پر دلہا، دلہن اور تقریب کے سبھی مہمان حیران رہ گئے، تبھی دلہن نے سبر مینن سوامی کے ہاتھ پیچھے دھکیل دیئے او ر پاس کھڑی ایک خاتون نے بھی انہیں غلطی کا احساس دلایا جس پر سبرمینن سوامی نے کھسیانی ہنسی ہنستے ہوئے منگل سوتر دولہا کے حوالے کر دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس