مودی اپنی عوام سے بھی ہاتھ کر گئے،ایسی بات کہہ دی کہ بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا

مودی اپنی عوام سے بھی ہاتھ کر گئے،ایسی بات کہہ دی کہ بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہو ...
مودی اپنی عوام سے بھی ہاتھ کر گئے،ایسی بات کہہ دی کہ بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ہم وطنوں کے بارے میں ایک عجیب و غریب بیان دے کر پورے ملک میں ایک نئی جنگ چھیڑ دی ہے۔ اپنے بیان میں نریندر مودی نے کہا تھا کہ ”میری حکومت آنے سے پہلے بھارت کے عوام اپنے بھارتی ہونے پر شرمندہ تھے۔“مودی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر نریندر مودی کے حامیوں اور مخالفین میں ایک جنگ کا سماں ہے۔

نریندرمودی کے مخالفین #ModiInsultsIndia جبکہ حامی #ModiIndiasprideکے ٹرینڈز کے ساتھ ایک دوسرے پر بڑھ چڑھ کر حملے کر رہے ہیں۔نریندر مودی نے اپنی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر ٹوئٹر پر بیان دیا تھا۔ معروف بھارتی اداکارہ نے نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ”مسٹر وزیراعظم میں آپ کے بارے میں نہیں جانتی لیکن میں کبھی اپنے بھارتی ہونے پر شرمندہ نہیں ہوئی، مہربانی کر کے ایسے بیانات صرف اپنی ذات کے لیے دیجیے، سارے بھارتیوں کے لیے نہیں۔“ رشی باگرے نے ٹویٹ کیا ”سب سے پہلے نہرو نے انڈیا کو جوگیوںاور غربت کے سیاحوں کی سرزمین کہہ کر اس کی توہین کی اور اب نریندر مودی نے ایسا کیا۔“بھارتیہ جنتا پارٹی کے نیشنل سیکرٹری سرکانت شرما نے میدان میں اترتے ہوئے جوابی ٹویٹ کیا اور کہا ”یہ سب کانگریس کی سازش ہے، ان سے وزیراعظم نریندر مودی کی کامیابیاں ہضم نہیں ہو رہیں۔“ جواب میں کانگریس کے رہنماءاور سونیا گاندھی کے پولیٹیکل سیکرٹری احمد پٹیل نے کہا ”نریندر مودی کا اقتدار کا پہلا سال وسعت النظر کے انحطاط اور ہمارے اصلاحاتی بلوں کی نقل کرتے ہوئے گزرا۔“سابق یونین منسٹر کپل سبل نے مودی پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہا کہ ”ایسے بیانات سے بھارتی عوام کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے،میرے خیال میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ کسی بھارتی وزیراعظم نے غیر ملک میں کھڑے ہو کر کہا کہ بھارت میں پیدا ہونا باعث شرم ہے۔“ یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج کل جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں اور انہوں نے سیﺅل میں یہ بیان دیا۔

مزید : بین الاقوامی