پی پی 196 ضمنی الیکشن ، شیر آ نہیں رہا آ گیا ہے : پرویز رشید

پی پی 196 ضمنی الیکشن ، شیر آ نہیں رہا آ گیا ہے : پرویز رشید
پی پی 196 ضمنی الیکشن ، شیر آ نہیں رہا آ گیا ہے : پرویز رشید

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پی پی 196 ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوا رانا محمود الحسن کی کامیابی کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ شیر آ نہیں رہا شیر آ گیا ہے ۔

میڈیا کو جاری بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کی ایک اور فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور اس کامیابی سے واضح ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی مقبولیت بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حوالے سے کہا کہ قدرت اور عدالتیں دونوں ہی عمران خان کے جھوٹ کو بے نقاب کر رہی ہیں ۔انہوں نے عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے تبدیلی کے نعرے تبدیلی آ نہیں رہی آ گئی ہے کا جواب دیا اور کہا کہ شیر آ نہیں رہا آ گیا ہے ۔ یاد رہے شیر مسلم لیگ ن کا انتخابی نشان ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں