پی پی 196 کے نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں: شاہ محمود قریشی

پی پی 196 کے نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں: شاہ محمود قریشی
پی پی 196 کے نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں: شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 196 کے نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی پی 196 میں عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں تاہم یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ضمنی انتخاب میں حکومت وقت کے امیدوار کو فائدہ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے دوران قانون ہاتھ میں نہ لینے کی ہدایت کی تھی اور پی ٹی آئی کارکنوں نے اس ہدایت پر بخوبی عمل کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکومتی مشینری مسلم لیگ ن کے امیدوار کے پیچھے تھی اور سب ہی جانتے ہیں کہ ضمنی انتخابات میں حکومت وقت کے امیدوار کو فائدہ ملتا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -