رینجرز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

رینجرز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار
رینجرز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رینجرز نے پاکستان چوک، لیاقت آباد اور جمشید کوارٹر میں ہونے والی مختلف کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے آوان لانچر، 50 آوان بم اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

مزید : کراچی