قتل کے مجرم شیر علی کے ڈیتھ وارنٹ جاری ، 26مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی 

قتل کے مجرم شیر علی کے ڈیتھ وارنٹ جاری ، 26مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی ...
قتل کے مجرم شیر علی کے ڈیتھ وارنٹ جاری ، 26مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی 

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت کے قید ی شیرعلی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں، مجرم کو 26مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی ۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبروسپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے تحریری درخواست میں بتایاکہ مجرم شیرعلی کو2001ءمیں کاہنہ کے علاقہ میں نوید کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی اس حوالے سے تمام اپیلیں خارج ہوچکی ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جائیں جس پر عدالت نے مجرم شیرعلی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں ۔مجرم کو 26مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی ۔سیشن جج نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو مجرم کا آخری بیان قلمبند کرنے اور عزیزواقارب سے آخری ملاقات کرانے کے لئے مقرر کردیاہے۔

مزید : لاہور