سیشن کورٹ :ایگزیکٹ کمپنی کے لاہور آفس کا ریکارڈ قبضہ میں لینے اورکارروائی کی درخواست پر نوٹس جاری 

سیشن کورٹ :ایگزیکٹ کمپنی کے لاہور آفس کا ریکارڈ قبضہ میں لینے اورکارروائی کی ...
سیشن کورٹ :ایگزیکٹ کمپنی کے لاہور آفس کا ریکارڈ قبضہ میں لینے اورکارروائی کی درخواست پر نوٹس جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اظہر سلیم نے ایگزیکٹ کمپنی کےخلاف دائر درخواست پر ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت28مئی تک ملتوی کردی ہے ۔
عدالت نے کیس کی سماعت کی.درخواست گزار سعید ظفر نے موقف اختیار کیا کہ ایگزیکٹ کے جعلی ڈگری سکینڈل سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہوئی،اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد پاکستانی یونیورسٹیوں سے میرٹ پر ڈگریاں لینے والے حقیقی طالبعلموں کو بیرون ملک نوکریاں اور مزید تعیم کے حصول کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ئے گا،،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو ایگزیکٹ کے لاہور آفس کو سیل کرنےاور ریکارڈ قبضے میں لے کر کارروائی کے احکامات صادر کئے جائیں.عدالت نے ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو 28مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید :

لاہور -