انسداد دہشت گردی کورٹ :سانحہ کوٹ رادھا کشن کیس میں 106افراد پر فرد جرم عائدکردی گئی 

انسداد دہشت گردی کورٹ :سانحہ کوٹ رادھا کشن کیس میں 106افراد پر فرد جرم ...
انسداد دہشت گردی کورٹ :سانحہ کوٹ رادھا کشن کیس میں 106افراد پر فرد جرم عائدکردی گئی 

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلا نے کے الزام میں گرفتار106ملزما ن پر فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے.
عدالت نے 22مئی کو گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیا ہے انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے روبرو ایک سو چھ ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔عدالت کی ہدائت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں پیش کی گئیں تو عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ملزمان نےعدالت کے روبرو صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہ پولیس نے سیاسی دباو پرراہ گیروں اور مہمانوں کو بلا جواز اس مقدمے میں خانہ پری کرنے کے لئے پھنسا دیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22مئی تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیاہے۔

مزید : لاہور