کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر

کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر
کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کردی گئی ۔
یہ درخواست پاکستان ایگری فورم کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا تھا ۔جس کے خلاف حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے اور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جاچکا ہے ۔وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے میں بری طرح ناکام ثابت ہو چکی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ التوا میں ڈالنے سے ملک اندھیروں میں ڈوب چکا ہے۔کالا باغ ڈیم جیسے ملکی مفاد پر مبنی منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے سے بجلی کا بحران بے قابو جن بن چکا ہے جبکہ معیشت کا پہیہ جام ہونے سے صنعتی مزدور بے روز گار اور پانی کے ضیائع سے زرعی اراضی بنجر ہو رہی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرئے اور وفاقی حکومت کومشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے احکامات صادر کرے۔ 

مزید : لاہور