جی چاہتا ہے کالی ٹائی پہنوں اور وکالت شروع کر دوں،ہائی کورٹ بار کے اچانک دورہ کے موقع پر گورنر پنجاب کی وکلاءسے گفتگو

جی چاہتا ہے کالی ٹائی پہنوں اور وکالت شروع کر دوں،ہائی کورٹ بار کے اچانک دورہ ...
جی چاہتا ہے کالی ٹائی پہنوں اور وکالت شروع کر دوں،ہائی کورٹ بار کے اچانک دورہ کے موقع پر گورنر پنجاب کی وکلاءسے گفتگو

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ بغیر پروٹوکول کے اچانک دورے پر لاہور ہائیکورٹ بار پہنچ گئے. ہائیکورٹ بار آمد پر وکلاءاور بار کے عہدیداروں نے گورنر پنجاب کا پرتپاک استقبال کیا.
گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اچانک دورے پر لاہور ہائیکورٹ بار پہنچے اور وکلاءمیں گھل مل گئے ۔ گورنر پنجاب کو اپنے درمیان پا کر وکلاءنے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں لاہور ہائیکورٹ بار آنے پر خوش آمدید کہا.گورنر پنجاب نے بار کے عہدیداروں کی خواہش پر وکلاءسے خطاب کیا،گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وکلاءکے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہوں انکے مسائل کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میں یہاں مہمان کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک ممبر کی حیثیت سے آیا ہوں ،یہاں آ کر میرا دل کر رہا ہے کہ کالی ٹائی پہنوں اور عدالت میں پیش ہو کر وکالت شروع کر دوں۔

مزید : لاہور