رینجرز کا صدر موبائل مارکیٹ میں چھاپہ ، 10 افراد زیر حراست

رینجرز کا صدر موبائل مارکیٹ میں چھاپہ ، 10 افراد زیر حراست
رینجرز کا صدر موبائل مارکیٹ میں چھاپہ ، 10 افراد زیر حراست

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مشکوک افراد کی اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے رینجرز اہلکاروں نے 10 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں موبائل مارکیٹ میں رینجرز کی جانب س چھاپہ مارا گیا ۔ اس چھاپہ کے دوران رینجرز کی جانب سے صدر میں واقع سینما کو بھی گھیرے میں لیا گیا اور 10 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے تاہم ان سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے ۔

مزید : کراچی