قومی جونیئر انڈر18 ہاکی چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

قومی جونیئر انڈر18 ہاکی چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر انڈر18- ہاکی چیمپئن شپ (کل) اتوار سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد رمضان جمالی نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب کی چار، خیبرپختونخوا اور سندھ کی تین ، تین بلوچستان کی دو ٗ اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کی ایک، ایک ٹیم شرکت کریگی۔
انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں (آج) ہفتہ کو اسلام آباد پہنچیں گی ٗ چمپئن شپ 3 جون تک جاری رہے گی۔