بنک الفلا ح ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال چمپئن شپ میں 2میچوں کافیصلہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ساؤتھ کے زیر اہتمام بنک الفلاح کے تعاون سے ککری گراؤنڈ لیاری پر جاری بنک الفلا ح ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال چمپئن شپ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں ینگ ہلال نے مد مقابل کالونی اسٹار کو پنالٹی ککس پر شکست دیدی ،دوسرے میچ میں کراچی محمڈن نے ینگ اسلام کو شکست سے دو چار کردیا جبکہ کھیلے گئے تیسرے میچ میں کلاکوٹ یونین نے ہمالیہ محبوب کو 4-2سے مات دیکر اگلے مرحلے کے لئے کولیفائی کرلیا کلا کوٹ یونین کے علی ،گلریز ،اسد اور حبیب نے گول اسکور کئے ۔
جبکہ ہمالیہ محبوب کے نواز اور افضل ہی گول کرنے میں کامیاب ہوسکے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض اعظم انور ،واجد ،پرویز یوسف ،جاوید سرور نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔
