ملک بھر میں کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،سمال ٹریڈرز

ملک بھر میں کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،سمال ٹریڈرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کی کوششوں کی وجہ سے ملک بھر میں کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی ہے جس سے تاجروں اورعوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ریٹیلرز دو فیصد ٹرن اوور ٹیکس کبھی قبول نہیں کرینگے۔حکومت پرو گروتھ بجٹ بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کرے کیونکہ استحکام پر مسلسل فوکس سے اقتصادی ترقی رک گئی ہے ۔
؂جس سے بے روزگاری اور دیگر مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔شاہد رشید بٹ کہا کہ حکومت انفراسٹرکچر بہتر جبکہ پالیسیوں پر عمل درامد یقینی بنائے۔ انھوں نے کہا کہ تیل کی کم قیمت، سنگل ڈیجیٹ افراد زر، کم شرح سود، توانائی کے منصوبوں اور اقتصادی راہداری کی وجہ سے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھا ہے۔ ایکسپورٹ ریفنڈ فوری ادا کئے جائیں تاکہ برامدات بڑھ سکیں اور روزگار کے زرائع میں اضافہ ہو۔ریفنڈز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے برامدکنندگان سخت مشکلات کا شکار ہیں جسکا اثر انکے کاروبار کے علاوہ معیشت پر بھی پڑ رہا ہے۔پالیسیوں میں تسلسل یقینی بنایا جائے تاکہ دیگر شعبے بھی رئیل اسٹیٹ اور خدمات کے شعبوں کی طرغ ترقی کر سکیں جبکہ ٹیکس سسٹم کو سادہ بنانے پر غور کیا جائے تاکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب بڑھے۔ ۔#/s#

مزید :

کامرس -