سندھ میں انسانیت کی تذلیل؟

سندھ میں انسانیت کی تذلیل؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سندھ سے پھر ایک شرم ناک خبر آئی، جس میں انسانی تذلیل نمایاں ہے اور یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ دنیا میں بہت ساری تبدیلیوں کے باوجود یہاں اب بھی جہالت اور ظلم ہی کاراج ہے، خبر کے مطابق ایک و ڈیرے نے ایک گدھا گاڑی والے کو مجبور کر دیا کہ وہ اپنا ہی جوتا اپنے منہ میں لے کر پنچائت کے روبرو معافی مانگے، اس غریب گدھا گاڑی والے کی گاڑی وڈیرے کی کار سے چھو گئی تھی، یہ خبر بھی ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے نوٹس لے لیا ہے اور اس نوٹس لینے کا مطلب کیا ہوگا؟ سب پر عیاں ہے ۔سندھ پر پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اس کا دعویٰ ہے کہ پارٹی کے بانی نے غریب اور مظلوم طبقات کو زبان دی اور وڈیروں کے استحصال سے نجات دلائی، اس پارٹی کی حکومت میں اگر انسانیت کی ایسی تذلیل ہوتی ہے تو یہ براہ راست پارٹی کے بانی کی تحریک کے خلاف ہے اور پیپلز پارٹی کا فرض ہے کہ اس کا تدارک کرے، ایسی سزا کسی معاشرے اور قانون میں نہیں بے شک اس گاڑی والے نے جرم ہی کیوں نہ کیا ہو۔

مزید :

اداریہ -