غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ملکی معیشت کا پہیہ جام کر دیا ہے ، ولید اقبال

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ملکی معیشت کا پہیہ جام کر دیا ہے ، ولید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے ممبر و صدارتی امید وار لاہور ولید اقبال نے کہا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر چکا ہے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ملکی معیشت کا پہیہ جام کر دیا ہے ، تاجر برادری اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے فرد اس سے متاثر ہو رہا ہے ، شدید گرمی نے سکول کے بچوں کو بھی جھلسا کر رکھ دیا ہے۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلیٰ اب بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیلے مینار پاکستان پر ٹینٹ لگا کر وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کر تے ،چھ ماہ میں ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے والے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

(ن) لیگ عوام کے لیے عذاب لیگ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان ، ایپکا،نرسز،ینگ ڈاکٹرز،ٹیچرزسمیت ہر شخص حکمرانوں کی جان کو رو رہا ہے اوراپنے مطالبات کے لیے سڑکوں پر رسوا ہو رہے ہیں، ہم رانا ثناء اللہ کا کسانوں کے دھرنے کو لعنتی دھرنا کہنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے اور آئین پاکستان بھی اسے اسکی اجازت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پل اور سڑکیں بنانے سے نہیں آتی بلکہ ملک اور قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے سے آتی ہے، حکمران دن بدن امیر ہوتے جا رہے ہیں جبکہ عوام غریب سے غریب تر ہوتے جا رہے ہیں جو حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے