پی ٹی آئی کے جلسوں سے (ن) لیگ اور پی پی کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی،غلام محی الدین

پی ٹی آئی کے جلسوں سے (ن) لیگ اور پی پی کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی،غلام محی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ مظفرآباد اور بھمبر کے کامیاب جلسوں نے ہزاروں کی تعداد میں کشمیری عوام نے شرکت کر کے عمران خا ن کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، جلسوں سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے درباریوں کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ ڈوڈیال سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر اظہر صادق کی تحریک انصاف میں شمولیت پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے کشمیر کے عوام کو سخت مایوس کیا ہے اسی لیے کشمیر کے باشعور عوام پی ٹی آئی میں جوق در جوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں انشاء اللہ آنے والا دور پی ٹی آئی اور عوام کا ہوگا ۔

، پی ٹی آئی کے کارکنان اپنے قائد عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ، پانامہ لیکس میں نواز شریف کے خاندان کی کرپشن ثابت ہو چکی ہے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خا ن محب الوطن اور ایک دیانت دار لیڈر ہے تحریک انصا ف نے ہمیشہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے کشمیری عوا م کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔