ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کا تربیتی کورس اختتام پذیر
لاہور (جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے فیکلٹی کیلئے ہونے والا 5روزہ تربیتی کورس جمعہ کو ختم ہوگیا۔کورس کے اختتام پر چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے تربیت مکمل کرنے والے اساتذہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔کورس میں یو ایچ ایس ، سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور ، علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور اور گوجرانوالہ میڈیکل کالج گوجرانوالہ کے 35اساتذہ کو مائیکرو ٹیچنگ اور کمیونیکیشن سکلز میں تربیت دی گئی۔ کورس کے سہولت کاروں میں پروفیسر ڈاکٹر جنید سرفراز خان، ڈاکٹر آمنہ احمد، ڈاکٹر مسرت الحسنین، ڈاکٹر ابرار اشرف علی اور ڈاکٹر سمیرا بدر شامل تھے۔
