اوکاڑ ہ میں مزارعین پر پولیس گردی قابل مذمت ہے،آصف خان
لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پنجاب کے سابق صدر آصف خان ،لاہور کے سابق صدر نصیر احمد ، اصغر شیرازی، شیخ علی سید ، ابو ہاشمی ، اختر شاہ ، نصیر احمد خان ، عثمان الحق قریشی ، میاں راشد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس اوکاڑہ کے مزارعین پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑرہی ہے بیگناہ اور معصوم خواتین کو گرفتار کرکے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت دیا ہے۔ پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ ان گرفتاریوں کی سختی سے مذمت کرتی ہے ۔
