پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے انتخابات،اتحاد اساتذہ گروپ کامیاب

پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے انتخابات،اتحاد اساتذہ گروپ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ادبی رپورٹر) پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے 19مئی کو پنجاب بھر کے کالجوں میں منعقدہونے والے انتخابات میں شاہین نے شیر کو 1609ووٹوں کی برتری سے شکست سے دوچار کر دیا ان انتخابات میں اتحاد اساتذہ اور تحریک اساتذہ میں سخت مقابلہ تھا۔اتحاد اساتذہ کو شاہین کا نشان الاٹ ہوا تھا جبکہ تحریک اساتذہ کو شیر کا نشان ملا تھا۔اتحاد اساتذہ کے مرکزی صدر حافظ عبدالخالق نے اپنے دیگر ساتھی عہدیداروں پروفیسر غلام مصطفےٰ پروفیسر محمد زاہد اعمان ،پروفیسر توصیف صادق،پروفیسر عامر رفیق کے ساتھ لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید بتایا کہ انتخابات میں 14960کالج اساتذہ نے حق رائے دہی استعمال کیا۔لاہور ڈویژن 4100 میں سے 3368نے ووٹ کا سٹ کیا جس میں اتحاد اساتذہ نے 2078ووٹ حاصل کئے جبکہ تحریک اساتذہ نے 1290ووٹ حاصل کئے۔اتحاد لاہور ڈویژن نے مرکز اور ڈویژنل سطح پر 788کی لیڈ حاصل کی فیصل آباد ڈویژن میں کل 1868کالج اساتذہ نے حق رائے دہی استعمال کیا جس میں اتحاد اساتذہ نے 958جبکہ تحریک اساتذہ نے 712ووٹ حاصل کئے۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کل 818میں سے 796کالج اساتذہ نے حق رائے دہی استعمال کیا جس میں سے اتحاد اساتذہ نے 466اور مد مقابل تحریک اساتذہ نے 316ووٹ حاصل کئے ۔ اس طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی اتحاد اساتذہ 150ووٹوں کی واضح برتری سے کامیاب ہوئی۔ بہاولپور میں کل 1136ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس میں سے اتحاد اساتذہ نے 625جبکہ تحریک اساتذہ نے 475ووٹ حاصل کیے۔ اسی طرح راولپنڈی ڈویژن میں کل 1805ووٹرز میں سے 1577ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا جس میں اتحاد اساتذہ نے 826جبکہ مد مقابل تحریک اساتذہ نے 751حاصل کئے سرگودھا ڈویژن میں کل 1126ووٹرز میں سے 1026ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا جس میں سے اتحاد اساتذہ نے 575 جبکہ تحریک اساتذہ نے 451ووٹ حاصل کئے گوجرانوالہ ڈویژن میں بھی کل 1900ووٹرز میں سے 1815کالج اساتذہ نے حق رائے دہی استعمال کیا جس میں سے اتحاد اساتذہ نے 950جبکہ تحریک اساتذہ نے 860ووٹ حاصل کئے ساہیوال اور ملتان میں اتحاد اور تحریک کا مشترکہ پینل کا میاب ہوا۔نوید گیلانی سیکرٹری 70ووٹوں سے کامیاب ہوئے جبکہ صدر 15ووٹوں سے ہار گئے۔سینئر نائب صدر،نائب صدر،ایڈیشنل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری میں بھی اتحاد اساتذہ کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔ملتان میں بھی چاروں نائب صدر اور سینئر نائب صدر ہمارے پینل یعنی اتحاد اساتذہ کے پینل سے کامیاب ہوئے۔جبکہ بقیہ عہدوں پر 15سے کم ووٹوں کے مارجن سے ہارے مجموعی طور پر اتحاد اساتذہ 1609ووٹوں سے واضح مارجن سے کامیاب ہوگئی۔