کشمیر میں بھی ن لیگ کارکردگی کی بنیاد پرحکومت بنائے گی،پرویز ملک

کشمیر میں بھی ن لیگ کارکردگی کی بنیاد پرحکومت بنائے گی،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ جس غیر جمہور ی عمل سے ملکی ترقی کا راستہ روکا جائے وہ قابل مذمت ہے،پر امن احتجاج ہی جمہوریت کا حسن ہے ،کشمیر میں بھی ن لیگ ہی کارکردگی کی بنیاد پرحکومت بنائے گی،کشمیریوں نے دھرنا اور جھوٹ اور منافقانہ طرز سیاست کو مسترد کردیا ہے،ان میں آگاہی آگئی ہے،باشعور ہو چکے ہیں اب کشمیریوں کو کوئی دھوکا نہیں دے سکتا،گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست تنہائی کا شکار ہو گئی ہے۔، آنے والے دنوں میں انہیں اپنوں کا سہارا نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست پر یہودیت کو غالب نہیں آنے دیں گے، آف شور کمپنیوں کے بانی خود شور مچانے والے ہیں جو اپنے ہی جال میں پھنس گئے ہیں،ان کا نکلنا اب مشکل نظر آتا ہے۔