مسلم لیگ(ن)کشمیر ونگ کے امیدوار غلام عباس میر کاحلقہ 37 کا دورہ

مسلم لیگ(ن)کشمیر ونگ کے امیدوار غلام عباس میر کاحلقہ 37 کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کشمیر ونگ کے رہنما اور امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ 37لاہور غلام عباس میر کا اپنے حلقے شاد باغ،وسن پورہ، گجر پورہ سکیم کا طوفانی دورہ، کارکنوں کا پرجوش استقبال،امیدوار کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ن لیگ ہی کشمیری عوام کے مسائل حل کرائے گی اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ہی کشمیر آزاد ہوگا کارکن اپنے ووٹوں کا اندراج اپنی ذمہ داری سے کرائیں ۔ گذشتہ روز (ن) لیگ کے کشمیری رہنما غلام عباس میر نے لاہو ر میں آزاد کشمیر کے قانون ساز اسمبلی کے حلقے 32کا وسن پورہ، شاد باغ، گجر پورہ سکیم سمیت دیگر علاقوں کا طوفانی دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کاکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں ہی کشمیریوں کے مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے انشاء اللہ نواز شریف کی قیادت میں ہی کشمیریوں کو بھارت کے ظلم و ستم سے آزادی ملے گی،انہوں نے کہا کہ کارکن اپنے وٹوں کے اندراج میں سستی نہ کریں بل؛کہ جس طرح ممکن ہو سکے اپنے اور اپنے وزیز و اقارب کے ووٹ کا اندراج کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کا ویژن اوراقتصادی ترقی کاروڈمیپ قومی معیشت کیلئے تازہ ہواکاجھونکا ہے ۔پاکستان کی معیشت کوٹیک آف کرتادیکھ کرملک دشمن قوتوں کو ہضم نہیں رہا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بلاشبہ مثالی نہیں مگر اس کے باوجودمعاشی ترقی کی رفتارتسلی بخش ہے۔