مٹہ مینگھر کی چھت مہندم ، بچے سمیت 2خواتین جاں بحق ، لڑکی زخمی

مٹہ مینگھر کی چھت مہندم ، بچے سمیت 2خواتین جاں بحق ، لڑکی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ (نما ئند ہ پاکستان )مٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ لڑکی شدید زخمی۔ملبے میں دھبے افراد کو علاقے کے لوگوں نے نکال کر ہسپتال پہنچا دیئے۔ علاقے کے عوام کادکھ کا اظہار۔امداد کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق مٹہ کے علاقہ بیدرہ یخ کوہے میں گذشتہ رات سید افضل کے کچے مکان کا چھت اچانک منحدم ہو گیا جس میں چمندہ زوجہ سید افضل ،بیگم زوجہ یار محمد،بلال ولد یار محمد ملبے تلے آکر جاں بحق ہوگئے۔جبکہ نیلم دختر ناصر علی شدید زخمی ہو گئی۔جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ناظم ویلج کونسل خانذادہ بروقت پہنچ کر مسجد میں اعلان کر کے لوگوں کو اطلاع دی جس پر علاقے کے لوگوں نے متاثرہ خاندان کو ملبے سے نکالا اور ہسپتال پہنچا دئے۔ ایک گھر سے تین جنازے اُٹھنے سے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔علاقے نے متاثرہ خاندان کیساتھ دکھ و درد کا اظہار کیا اور حکومت سے متاثرہ خاندان جو بہت غریب ہیں سے امداد کی اپیل کی۔اسکے بعد اے سی مٹہ ریاض علی خان ،تحصیلدار ہدایت اﷲ اپنے ٹیم کے ساتھ پہنچ گئے۔جبکہ ضلعی نائب ناظم عبد الجبار خان ،تحصیل ناظم عبد اﷲ خان، کونسلر جہانگیر خان، کونسلر ڈاکٹر امجد علی، کونسلر عمر ہادی، کونسلر مرجی خان اور علاقے کے دیگر لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے۔اُنہوں نے متاثرہ خاندان کیساتھ تعزیت کی اور دکھ کا اظہار کر کے حکومت سے پر زور اپیل کی کہ متاثرہ خاندان جو بہت غریب ہے کیساتھ امداد کریں۔