مطالبات منظور نہ ہوئے تو 3جون کو اسلام آباد میں دھرنا دینگے ، ایپکا رہنماؤں کا اعلان
راولپنڈی(فورم ،سید گلزار ساقی )ایپکا نے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کے بنیادی حقوق اور مطالبات کی منظوری کے لئے 3 جون کو اسلام آباد میں دھر نے کا اعلان کر دیا لاکھوں سرکاری ملازمین احتجاجی دھر نے میں شرکت کر ینگے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر حاجی اسلم، صدر حاجی ارشاد، لاہور ڈویژن کے صدر لالہ اسلم، ریلوے پاکستا ن ایپکا کے صدر یاسر اقبال محمد اکرام ،ریاض بیگ ارشد نگیال بلڈنگ ڈیپمارنٹ محمد ابرار ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ایپکا کے جنرل سیکرٹری عامر مقصود بٹ نے روزنامہ پاکستان فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،مرکزی صدر اسلم خان اور حاجی ارشاد نے کہا کہ کہ ستر سالوں سے میں ملک نے جو ترقی کی ہم اس کلرک ریڑھ کی ہڈی کی ہڈی کی حیثیت سے فریضہ سر انجام دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گئے ستر سالہ دور میں حکمرانوں پر ملک کو لوٹنے کے الزام پر الزامات لگتے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین دن بدن مہنگائی اور حکمرانوں کی بادشاہت کے ہاتھوں پس رہے ہیں ہم نے سرکاری ملازمین کو اکھٹا کر نے اور ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے جہدوجہد شروع کر رکھی ہے اور سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے اور انکے مسائل حل کر نے کے لئے عملی طور پر جہدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا دیکھیں مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے اور دن بدن اضافہ ہورہا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں میں کٹوتی کی جارہی ہیں اور انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کو وفاق سمیت چاروں صوبوں میں یکسان پالیسی کے تحت اپ گریڈ اسکیل بنتے ہوئے تنخواہیں بھی دی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ ترقی کی راہ میں خوشامد ی سب سے بڑی رکاوٹ ہے جو خوشامدی ہوتے ہیں انکی ترقی شارٹ کٹ طریقے سے ہوجاتی ہے جبکہ ایک ہی اسکیل اور ایکہی دن بھرتی ہونے والے پیچھے رہ جاتے ہیں اور کچھ ترقی کر جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ترقی کی پالیسی کو بھی یکسان نظام کے تحت کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکمران بجٹ تیار کر رہے ہیں لیکن لیکن کلرکوں سمیت مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین کورس ہوشربا مہنگائی کے اضافے کے مطابق تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے ہم نے حکمرانوں کو مطالبات تحریر کر کے دیے ہیں مرکزی صدر اسلم خان اور نائب صدر حاجی ارشاد نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری کے لئے اور بجٹ میں ذیادہ سے زیادہ مراعات سرکاری ملازمین کو دلانے کے لئے 3 جون کو ملک بھر سمیت گلگت بلتستان آزاد کشمیر کے لاکھوں سرکاری ملازمین اسلام آباد دھر نے میں شرکت کر ینگے انہوں نے کہا کہ دھرنا پریس کلب اسلام آباد کے سامنے دیا جائے گا اور احتجاجی مارچ کا فیصلہ آئندہ جلد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور سرکاری ملازمین کے مسائل حل کریں ۔
