صوابی میں خواتین کے مابین موبائل فون پر تکرار کا شاخسانہ

صوابی میں خواتین کے مابین موبائل فون پر تکرار کا شاخسانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورورپورٹ)بام خیل ضلع صوابی میں دوخواتین کے مابین موبائل فون پر تکرارپرایک خاتون کی شوہر نے فائرنگ کرکے ایک بوڑھی خاتون کوقتل کردیا جبکہ فائرنگ سے ایک خاتون شدیدزخمی ہوگئی۔مجروحہ زوجہ فواد خان سکنہ بام خیل نے پولیس تھانہ صوابی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ زوجہ امیرالرحمن اورزوجہ سرتاج کے مابین موبائل پر خریدوفروحت پر تکرار ہوئی تھی جس پرمبینہ طورپر سرتاج نے طیش میںآکرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں زوجہ امیرارحمن موقع پر جاں بحق جبکہ زوجہ فوادخان شدیدزخمی ہوگئی ۔دریں اثناء پیہورنہر ٹوپی بائی پاس میں نہانے کے دوران ایک افغان مہاجر مسافر کا نواجوان بیٹاڈوب کر جاں بحق ہوگیا#