کلرسیداں،موٹرسائیکل سوار خواتین کالج میں زبردستی داخل ہوگیا

کلرسیداں،موٹرسائیکل سوار خواتین کالج میں زبردستی داخل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کلر سیداں کے مرکزی گیٹ سے موٹر سائیکل سوار زبردستی اندر داخل ہونے سے اساتذہ سمیت طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا،پرنسپل کیساتھ بدکلامی کی اور دھمکیاں دینے کے بعد واپس روانہ ہو گیا جس کے باعث کالج میں خواتین اساتذہ سمیت طالبات میں سخت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈگری کالج برائے خواتین کلر سیداں میں اس وقت سخت خوف ہراس کی فضا پیدا ہو گئی جب کالج کے احاطہ میں مین گیٹ پر تعینات سکیورٹی گارڈ کے روکنے کے باوجود ایک موٹر سائیکل سوار دندناتا ہو اندر داخل ہو گیا اور سیدھا پر نسپل کے پاس چلا گیا بد کلامی شروع کر دی ۔پرنسپل بصیرت النساء کے مطابق کالج میں پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا عمل جاری تھا اور وہ پریذائیڈنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں اور اس نا خوشگوار واقعہ کے پیش نظر انتخاب کے عمل کو کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا۔پرنسپل کے مطابق نامعلوم شخص نے گیٹ پر موجود سکیورٹی گارڈ اور دیگر عملے کے ساتھ بھی بدسلوکی کی۔