پی اے ٹی کے وفد کی رکن سندھ اسمبلی نند کمار سے ملاقات

پی اے ٹی کے وفد کی رکن سندھ اسمبلی نند کمار سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے ایک وفد نے مرکزی سینئر نائب صدر PATڈاکٹر ایس ایم ضمیرکی قیادت میں مسلم لیگ فنکشل کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نندکمار سے سندھ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔ملاقات میں اہم ملکی معاملات،مسائل پر تبادلہ خیال کا اظہار کیا گیا ۔پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے نند کمار کو پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 28مئی ہفتہ خالقدینا ہال میں ہونے والے سیمینار سیاست برائے ریاست میں شرکت کی دعوت دی۔وفد میں ڈاکٹر ضمیر کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید علی اوسط،جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود،نائب صدر قیصر اقبال قادری،کوارڈنیشن کمیٹی کے سیکرٹری سید ظفر اقبال،فیصل علی بلوچ شامل تھے۔