کاٹلنگ ،گھریلو تنازعہ کا شاخسانہ ،شوہر جاں بحق ،بیوی زخمی

کاٹلنگ ،گھریلو تنازعہ کا شاخسانہ ،شوہر جاں بحق ،بیوی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاٹلنگ ( نمائندہ پاکستان )کاٹلنگ میں گھریلوں ناچاقی کی وجہ سے ماموں نے فائرنگ کرکے بھتیجی کو شدید زخمی جبکہ اُس کے شوہرفاروق کو جاں بحق کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یوسف خان اور فاروق کے درمیان گھریلو تنازعات چل رہے تھے۔ یوسف خان نے اپنی بھتیجی نویدہ اور اُس کے شوہر فاروق اور جرگے میں ارشد علی ، شریف خان اور مثل خان کو گھر بُلا کر جب بات آگے بڑھنے لگی ، تو یوسف خا ن نے طیش میں آکر دونوں پر فائرنگ شروع کردی۔ جسکے نتیجہ میں فاروق اور اُس کی بیوی نویدہ شدید زخمی ہوئی۔ فاروق راستے میں جاں بحق جبکہ بیوی کو تشویش ناک حالت میں مردان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی نویدہ کے بھائی شیر زمین ساکن الو نے پولیس تھانہ کاٹلنگ میں یوسف خان اور بیٹی سعیدہ کے خلاف FIRدرج کرلی۔