نوشہرہ ،بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف اے این پی سراپا احتجاج
نوشہرہ(بیورورپورٹ) خویشگی بالااور ملحقہ علاقوں میں محکمہ واپڈا نوشہرہ کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف اے این پی کے کارکن اور عوام سراپا احتجاج ایکسین کو تبدیل نہ کیاگیا توایکسین کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا تمام نقصان کی ذمہ دار متعلقہ ایکسین اور حکومت پر ہوگی اس سلسلے میں روزانہ اے این پی کے زیراہتمام اجتماعات ہوں گے غیراعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے قوم کا جینا محال کرکے رکھ دیا ہے جلد از جلد واپڈا کو نجکاری میں دے کر قوم کو واپڈا کے ظالم اہلکاروں سے نجات دلائیں اے این پی نے حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تین دن کے اندراندر بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیاگیا تو نوشہرہ پشاور، نوشہرہ پنڈی، نوشہرہ مردان نوشہرہ چارسدہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کرکے نوشہرہ کا رابطہ سارے ملک سے منقطع کرکے رکھ دیں گے ان خیالات کااظہار اے این پی کے سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار علی اور دیگر رہنماؤں نے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 20گھنٹے تک لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال بنادیا ہے مساجد اور گھروں میں پانی ناپید کاروبار زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے 20گھنٹے لوڈشیڈنگ تک پہنچ گیا ہے اگر نئے فیڈر سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیاگیا تو جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیں گے ہزاروں عوام شدید مشکلات کے شکار ہے مساجد اور گھروں میں پانی ناپید ہوچکاہے اور عوام پانی کے بوند بوند کوترس رہے ہیں خواتین اور بچے دوردراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہوچکے ہیں ایکسویں صدی میں واپڈا کی ناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بنیادی سہولیات سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ رات کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے چوری کے وارداتوں میں بھی اضافہ ہوچکا ہے اور مچھروں کی بھرمار نے عوام کا جینا محال بنادیا ہے اور عوام مچھر کے کاٹنے سے ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں مظاہرین نے حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تین دن کے اندراندر بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیاگیا تو نوشہرہ پشاور، نوشہرہ پنڈی، نوشہرہ مردان نوشہرہ چارسدہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کرکے نوشہرہ کا رابطہ سارے ملک سے منقطع کرکے رکھ دیں گے۔
