بٹ خیلہ ،ایپکا کا احتجاجی کیمپ چوتھے روز میں داخل

بٹ خیلہ ،ایپکا کا احتجاجی کیمپ چوتھے روز میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ )ا یپکا ملاکنڈ کا احتجاجی کیمپ چو تھے روز بھی جوش وخروش سے جا ری رہا جبکہ سیا سی قائدین اور عوامی نمائندوں کا کلر کس برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے تانتا بندھا رہا کیمپ کا دورہ کر نے والوں میں نائب ضلعی ناظم کرنل (ر) ابرار حسین قومی وطن پارٹی کے ڈویژنل وائس چیئر مین محمد ابرا خان یو سفز ئی ضلعی کو نسلران امجد علی شاہ صدام حسین حاجی سبحا نی گل تحصیل کو نسلر فضل واحد محمد الیاس خان نے کلرک برادری کی قلم چھوڑ ہڑتال اور ان کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا چو تھے ہڑتال کی وجہ سے سر کاری محکموں میں ہو کا عالم رہااور تمام دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ڈ سٹرکٹ سیکر ٹریٹ بٹ خیلہ میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں کلر کوں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرکثیر تعداد میں شر کت کی اور مطا لبات کے حق میں نعر ے بازی کی ایپکا کے ضلعی صدر پیر سلیم خان چیئر مین ایکشن کمیٹی رحم بخت محمد سہیل نیک عمل اور عبدالسلام نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے پانچ جائز مطالبات ڈی ای او میل منظر جان کے تبادلے جو نیئر کلرک کی رانگ پوسٹنگ کے خاتمے دو آفس اسٹنٹ کے تبادلوں کی منسو خی تین جو نیئر کلر کس کی تر قی کی بحالی اورآئی ٹی سٹاف کی اپگریڈیشن تک ہماری قلم چھوڑ ہڑ تال احتجاجی کیمپ جاری رہے گا ۔