محکمہ خزانہ میں سرکاری اخراجات و آڈت کے خود کار آن لائن نظام کا اجراء

محکمہ خزانہ میں سرکاری اخراجات و آڈت کے خود کار آن لائن نظام کا اجراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مالی مشکلات کے باعث صوبے کو بجٹ سازی اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری میں بے پناہ دشواریوں کا سامنا ہے مگر ہم دستیاب وسائل کے بہتر استعمال، کرپشن کے راستے بند کرنے، کفایت شعاری اور شفافیت پر مبنی ٹھوس اقدامات کی بدولت نہ صرف ترقیاتی اور فلاحی بجٹ پیش کرنے میں کامیاب ہونگے بلکہ بہتر نظم و نسق میں دوسرے صوبوں پر بھی سبقت لے جائیں گے وہ پشاور میں محکمہ خزانہ کے ادارے خیبرپختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (کیپرا) کے زیراہتمام خدمات و اشیاء کی خریداری سمیت مختلف مدات میں سرکاری اخراجات و آڈٹ کے خودکار آن لائن نظام کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے اس نظام کے تحت صوبے بھر میں تمام محکمے اور شعبے اشیاء اور خدمات کے ٹینڈر اور لین دین کیلئے پشاور میں متعلقہ افسران کے اجلاس بلانے کی بجائے اپنی ضروریات کے مطابق مقامی دفترمیں بیٹھے یہ معاملات نمٹانے کے قابل ہونگے اور ان تمام حسابات کو کیپرا کی ویب سائٹ پر عام لوگ بھی دیکھ سکیں گے جبکہ اسکی بدولت افسران کے دوردراز سے پشاور محکمہ خزانہ کو آمد و رفت اور قیام و طعام کے بھاری بھر کم اخراجات کی بچت ہونے کے علاوہ قواعدو ضوابط کے مطابق خدمات و اشیاء کی سرکاری خرید و فروخت بالکل آسان اور شفاف بن گئی ہے اور یہ کام مکمل طور پر خودکار نظام کے تحت ہو گا جس کا آڈٹ بھی موقع پر ہی ہو گا تقریب سے سیکرٹری خزانہ علی رضا بھٹہ، ایم ڈی کیپرا کامران رحمان، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس سراج الدین اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد قاسم نے بھی خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزیرخزانہ کی زیرنگرانی اس نظام کے اجراء سے فنڈز کے استعمال کا موقع پر آڈٹ، شفافیت، احتساب اور پیسے کے ضیاع کی روک تھام سمیت بہتر مالی نظم و نسق یقینی بنا دیا گیا ہے جس سے عوام و حکومت کے قیمتی وسائل اور وقت کی بچت ہوگی مظفر سید ایڈوکیٹ نے انتہائی کم عرصے میں اس اہم پروگرام کے اجراء پر متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا بنیادی فرض محکموں کو عوامی خدمت کا تابع بنانا اور نظام کی پیچیدگیاں ختم کرکے لوگوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنا ہے انہوں نے واضح کیا کہ ہماری حکومت کا مقصدسرکاری ملازمین کو محض سزا دینا نہیں بلکہ کرپشن اور سزا سے بچانا ہے جبکہ نئے نظام کی بدولت تمام محکموں سے کرپشن کا مکمل خاتمہ ہو گا اور سزاؤں کی نوبت ہی نہیں آئے گی وزیرخزانہ نے کہا کہ انہیں اپنے محکمے اور ٹیم کی حسن کارکردگی پر فخر ہے اور اسکی بدولت پوری حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ سرکاری مشینری میں خودکار شفافیت کا ویژن آگے بڑھایا جائے گا اور پورے معاشرے پر اسکے مثبت اثرات پڑیں گے اس موقع پر مظفر سید ایڈوکیٹ نے اس بہترین نظام کو کامیابی کے ساتھ بروئے کار لانے پر ادارے کے ملازمین کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے کیپرا اتھارٹی الاؤنس کا اعلان کیا جو وفاق اور دوسرے صوبوں میں پہلے سے متعلقہ شعبوں کے ملازمین کو ملتا ہے وزیرخزانہ نے ٹریژری کے دفاتر کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور چیکوں کے اجراء کا نظام بھی خودکار اور آن لائن بنانے کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ اعلان کے فوری بعد چیک اجراء کا کمپیوٹرائزڈ نظام کوہاٹ، ہری پور اور دیرپائیں کے چھوٹے اضلاع میں آزمائشی بنیادوں پر شروع کر دیا جائے گا اور اگلے چند ماہ میں اسے پورے صوبے میں رائج کر دیا جائے گا۔