جندول ،پی ٹی کے چیئرمین عمران خان کی22 مئی کو جلسہ سے خطاب کیلئے تیاریاں مکمل

جندول ،پی ٹی کے چیئرمین عمران خان کی22 مئی کو جلسہ سے خطاب کیلئے تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جندول( نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف لوئر دیر نے 22مئی کو سوات میں عمران خان کی آمد پرجلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت یقینی بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ،اس سلسلہ میں میڈیاں سے گفتگوں کرتے ہوئے سید لقمان جان بادین کا کہنا تھا کہ حلقہ PK95جندول سے جلسہ میں ہزاروں ورکران شرکت کرینگے اور اس سلسلہ میں علاقائی قیادت نے اپنی جیب سے گاڑیوں کا بندوبست بھی کر لیا ہے اور ثمر باغ سٹڈئم کے سامنے سے ایک بڑا کاروان جلسہ میں شریک ہونے کیلئے جائے گا PK96کے سابق امیدوار خان شیرین اور تحصیل صدر عنایت خان اتمانی کا کہنا تھا کہ ان کے حلقہ میدان سے بھی ہزاروں لوگ جلسہ میں شرکت کرینگے تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری علی شاہ مشوانی قومی اسمبلی کے سابق امیدوار محمد بشیر خان ،ملک انعام ،ملک راحت ،سعید اللہ خان جی ،سعید حیران وغیرہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ورکران کو متحد کرنے اور ان کے جذبات کو ابھارنے کیلئے یہ جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے ملک بھر کی میڈیاں کا تحریک انصاف کو بھر پور کوریج دینے پر بھی شکریہ ادا کیا ۔